Sunday January 19, 2025

کورونا وائرس،’فیشن پاکستان ویک‘ اگلے سال تک کیلئے ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر فیشن پاکستان ویک اگلے سال تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی دوسری لہرکے باعث بڑھتے کیسزکے پیش نظر فیشن پاکستان ویک اگلے سال تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے جو اگلے ماہ ہونا تھا تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے فیشن ویک کو 2021 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔فیشن ویک کے انسٹا اکائونٹ پرانتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے سال آپ سے ملاقات ہوگی۔ گھرپررہیے اورمحفوظ رہیے۔

FOLLOW US