Sunday January 19, 2025

مقبول ترین پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم کے اچانک شادی کے اعلان نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا، لڑکا کون ہے؟ جانیں

کراچی (ویب ڈیسک) ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ رباب ہاشم کی اچانک شادی نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے، وہ صہیب نامی شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی چند تصویریں شیئر کیں، تصویروں میں اداکارہ نے مایوں کے پیلے رنگ کے جوڑے اور مہندی لگے ہاتھوں کے ساتھ دلہن کے روپ میں نظر آرہی ہے۔ضد، پیا من بھائے، ،منت، کم ظرف اور میرے محسن جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رباب ہاشم ڈراموں

کے بعد اب حقیقی زندگی میں بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔رباب ہاشم کی شادی کی تصدیق مسز خان نے کی ہے جو میرج بیورو کا کام کرتی ہیں۔انہوں نے فیس بک پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اداکارہ رباب ہاشم کے لیے ان کے جوڑ کا لڑکا ڈھونڈ لیا ہے جس کا نام صہیب ہے، ساتھ ہی انہوں نے لڑکے کی تصویر بھی شیئر کی۔واضح رہے کہ رباب ہاشم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی قابل اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔گزشتہ سال انہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈرامہ ’میرے محسن‘ کیا تھا جس میں انہوں نے اداکار سید جبران کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔

https://www.instagram.com/p/CH-Ya-lFNqv/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

FOLLOW US