Sunday May 19, 2024

منا بھائی MBBSفلم کو اپنی اداکاری سے چار چاند لگانے والے کروڑوں دلوں کی دھڑکن بھارتی اداکار چل بسے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کو ایک اور صدمہ برداشت کرنا پڑ گیا ہے۔ سینئر اداکار وشوا موہن بڈولا انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 84سال تھی اور وہ ممبئی میں چل بسے۔ وشوا موہن نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں ’سوا دیس‘، ’پریم رتن دھن پایو‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘
اور دیگر شامل ہیں۔وشوا موہن بڈولا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون بڈولا کے والد تھے اور ابھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے سینئر اداکاروشوا بڈولا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

FOLLOW US