Tuesday January 21, 2025

ثناء خان نے عالم دین سے ہی شادی کیوں کی ؟سابقہ بھارتی اداکارہ نے بتادیا

گجرات (ویب ڈیسک ) گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے انہوں نے لکھا ہے کہ اللّہ کی رضا کے لیے ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے جبکہ اُن کے شوہر سفید لباس میں ملبوس ہیں۔ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے

کہ ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔‘آخر میں اُنہوں نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا:یا د رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ روز ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے موقع یعنی نکاح کے دن حجاب کے ساتھ سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر مفتی انس بھی ٹوپی کے ساتھ سفید قیمص شلوار میں ملبوس تھے۔واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے سال 2012ء کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے اُنہیں شہرت ملی تھی۔ثناء خان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CH4hubAgXTa/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

FOLLOW US