Monday January 27, 2025

نعمان اعجاز کی اپنی اہلیہ کیساتھ ایسی تصویر وائرل کہ پاکستانی دیکھتے ہی رہ گئے ، تصویر لنک میں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے جو بظاہر تو بے رنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے لیکن اُن کی تصویر میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہے۔ نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’رابطے حد سے زیاد ہ بڑھ جائیں تو غم ملتے ہیں، ہم اس واسطے اب لوگوں سے کم ملتے ہیں۔‘

اداکار نے لکھا کہ’اگر میں خود ہی چلتا ہوں تو کم از کم میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ میں کسی ایسے شخص کے ساتھ ہوں جس پر میں بھروسہ کرسکتا ہوں۔‘ اس کے علاوہ نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک فیملی فوٹو بھی شیئر کی ہے جس میں اداکار کے ساتھ اُن کے تینوں بیٹے اور اہلیہ موجود ہیں۔ نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ​​​​​​​کہ ’اپنوں کو وقت دینا اتنا مشکل نہیں لٰہذا اپنی مصروفیت میں سے کچھ وقت اپنوں کے لیے بھی نکالیں۔‘ اداکار نے اس موقع پر ایک معنی خیز مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’تاج محل دُنیا نے دیکھا ہے، ممتاز نہیں۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’میں پرفیکٹ نہیں ہوں لیکن وفادار ضرور ہوں۔‘ نعمان اعجاز کی دونوں پوسٹس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

FOLLOW US