Monday January 20, 2025

ایسے شخص سے تعلق نہ رکھیں جو۔۔۔دل ٹوٹنے پرخوبرواداکارہ علیزے شاہ نے مداحوںکے نام اہم پیغام جاری کردیا

کراچی (ویب ڈیسک )مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ ایسے انسان کے ساتھ تعلق نہ رکھیں جو آپ کو تکلیف دے۔اداکار نعمان سمیع کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے باعث کچھ دن قبل خبروں کی زینت بنے رہنے والی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں محبت کے تعلق کو شاندار انداز میں بیان کیا گیا ہے۔علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر پر لکھا تھا کہ ’ایسے شخص کے ساتھ تعلق نہ رکھو جو آپ کو تکلیف پہنچائے

اور آپ کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے آپ کو مزید درد دے اور پھر کہے کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔‘اداکارہ کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ایسے شخص کے ساتھ رہیں جو آپ سے محبت کرے، آپ کی حفاظت کرے اور آپ کی ذات کو بہتر بنانے کے لیے ​​​​​​​ آپ کو تبدیل کرے۔‘علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جس نے بھی یہ لکھا ہے بہت خوب لکھا ہے۔‘اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بھی بند کیا ہوا ہے تاکہ سوشل میڈیا صارفین منفی تبصرے کرکے علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بناسکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام کرتے دکھائی دیے تھے۔

FOLLOW US