Monday January 20, 2025

لیجنڈاداکارہ سنجے دت کی کیسنر کو شکست دینے کے بعد پہلی تصاویر سامنے آ گئیں ، جان لیوا مرض سے جنگ کے بعد وہ کیسے لگ رہے ہیں ؟دیکھ کر مداح پہچان نہیں پائیں گے

ممبئی (نیوز ڈیسک) کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد اداکار سنجے دت (Sanjay Dutt) کی پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔ سنجے دت ممبئی میں کوکیلا بین اسپتال سے باہر آتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہوں نے گلابی رنگ کا کرتا اور سفید پاجامہ پہنا ہوا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت (Sanjay Dutt) نے اپنے مداحوں کو خوشخری دی ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے پھیپھڑوں کے کینسر (Lung Cancer) سے جوجھ رہے تھے لیکن سنجے دت نے کینسر کی اس جنگ میں فتح حاصل کر لی ہے۔ جی ہاں سنجے دت کا کینسر ٹھیک ہو گیا ہے اور انہوں نے خود اس بات کا اعلان کیا ہے۔ سنجے دت کے جڑواں بچوں کا آج یوم پیدائش ہے اور اسی موقع پر سنجے دت نے یہ خوشخبری اپنے فینس کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اپنی اس جنگ میں ان کا ساتھ دینے کیلئے سنجے دت نے سبھی کا شکریہ ادا کیا ہے

FOLLOW US