Friday March 29, 2024

اداکارہ پوجا بینر جی کا بغیر شادی کے ماں بننے کا اعلان،بچےکاباپ کون ہے؟تہلکہ مچادینےوالا انکشاف

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نے شادی کے بغیر ہی بچے کو جنم دینے کا اعلان کرکے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پوجا بینرجی جلد ہی ماں بننے والی ہیں اور اکتوبر میں ہی ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ کچھ وقت پہلے اداکارہ نے فوٹو شوٹ کرایا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی شادی اپریل میں ہی ہونےو الی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے شادی نہیں ہو پائی جبکہ اب بوائے فرینڈ کنال ورما اور پوجا نے نے پہلے اپنے بچے کو جنم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پوجا بینر جی جب ماں بننے

والی ہیں تب انہیں باربار زندگی میں ماںباپ کی نہ صرف یاد آرہی ہے بلکہ وہ والدین کی اہمیت کو سمجھ رہی ہیں۔اپنے والدین کے ساتھ گزارے ہوئے کچھ لمحات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ پوجا بینر جی نے لکھا کہ ’’ مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں اپنے والدین کے ساتھ پھر سے گھومنے جا پاؤں گی یا نہیں کیونکہ حالات اب بدل گئے ہیں۔ حالانکہ اداکارہ نے کہا کہ ان کی پرانے سفر کے دن ہمیشہ یادوں میں بسے رہیں گے۔‘‘خیال رہے کہ کچھ روز قبل پوجا کی گود بھرائی ہوئی تھی جس میں ان کے بوائے فرینڈ کنال ورما، رشتے دار اور ان کے دوست بھی موجود تھے۔تجھ سنگھ لگائی سجنا میں ورندا کا کردار نبھاکر شہرت حاصل کرنے والی آئی ٹی وی اداکارہ پوجا بینر جی نے اپنی گود بھرائی کی تصویریں شیئر کی تھی۔پوجا بینر جی کی یہ خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہیں۔پوجا نے اپنے پہلے بے بی شاور کی کئی تصویریں فیملی اور دوستوں کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے پوجا نے لکھا کہ ’’میں ان جذبات کو الفاظ میں نہیں بیان کر سکتی۔ میں اس پیار میں ڈوبی ہوں جو سبھی نے مجھے پہلے بچے کی گود بھرائی میں دیا ہے۔ کنال ورما کو پہلا سرپرائز دینے کیلئے بہت شکریہ۔‘‘پوجا بینر جی کی یہ خاص لمحات کی تصویریں انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ نے اس سے پہلے یہ کہا تھا کہ وہ کاغذاتی طور پر کنال سے شادی کر چکی ہیں۔لیکن رسمی طور پر ان کی شادی پندرہ اپریل کو ہونی تھی جو کہ کورونا وبا کی وجہ سے نہیں ہو پائی۔پوجا اور کنال نے پہلے کہا تھا کہ شادی کیلئے جمع کئے ہوئے ان کے پیسے کوروناوائرس فنڈ میں عطیہ کر دئے جائیں گے۔

FOLLOW US