Friday April 26, 2024

پروگرام میں آنے کیلئے چینل نے خودرابطہ کیا مروہ کے والد نے ندا یاسر کا جھوٹ بے نقاب کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) معروف مارننگ شو ہوسٹ ندایاسر اُس وقت سے تنقید کی زد میں ہیں جب سے انہوں نے کراچی میں قتل ہونے والی مروہ کے اہلخانہ کو پروگرام میں مدعو کیا اور ان سے بے معنی سوالات کیے۔ ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی مروا کے والدین کو بلایا اور ان سے اس واقعے کی تفصیلات بتانے کے لیے کہا جو یقینا اُن والدین کے لیے بتانا بہت مشکل تھا۔ ندا یاسر نے مروہ کے والد سے متعدد بار کئی بے معنی سوالات کیے۔جب کہ پروگرام میں موجود مروہ کی دادی اماں مسلسل روتی رہیں۔

گذشتہ روز ندا یاسر نے اس معاملے پر معذرت کی اور ساتھی ہی یہ بھی کہا کہ مروہ کے اہلخانہ نے ہم سے خود رابطہ کیا۔مروہ کے والدین کو میڈیا سپورٹ کی ضرورت تھی اس لیے ہم نے انہیں پروگرام میں مدعو کیا۔ ساتھ ہی ندا یاسر نے اس بات کا بھی کریڈٹ لیا کہ ان کے پروگرام میں بعد مروہ کے قاتل پکڑے گئے۔ تاہم اب مروہ کے والد نے ندا یاسر کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا۔ہم نے فون پر بھی کوئی رابطہ نہیں کیا بلکہ ہمیں شو پر خود بلایا گیا تھا،جب کہ بچی کے تایا کا کہنا ہے کہ ہمارا تو کسی میڈیا والے رابطہ نہیں ہے۔جب مروہ کی لاش آئی اس کے بعد سے ہی ہمارا میڈیا والوں سے رابطہ ہوا۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد میزبان ندا یاسر نے 5 سالہ بچی کے والدین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔ اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کر دی جانے والی 5 سالہ بچی مروہ کے والدین کو مارننگ شو میں بلا کر ان سے قابل اعتراض سوالات کیے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید رد عمل دیا تھا۔ ندا یاسر نے معافی انسٹا گرام پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مانگی۔ میزبان ندا یاسر کو مقتول بچی سے متعلق قابل اعتراض سوالات پوچھنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

ندا یاسر نے اپنا معافی پر مبنی پیغام سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید اور مسلسل کیے جانے والے معافی کے مطالبے کے بعد جاری کیا۔ میزبان نے انسٹا پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے معافی مانگنا چاہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو ناراض نہیں دیکھ سکتی، اگر جانے انجانے میں مجھ سے کوئی ایسی بات یا کوئی ایسا سوال ہوا ہے تو میں ہاتھ جوڑ کر آپ لوگوں سے معافی مانگتی ہوں

FOLLOW US