Monday January 20, 2025

حمزہ علی عباسی کپتان کے حقیقی ٹائیگر بن گئے۔!! NetFlixپر بچوں سے متعلق متنازع فلم کے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے احتجاجاً ویڈیو اسٹریمنگ کی معروف ویب سائٹ نیٹ فلکس کی سبسکرپشن (رکنیت) ختم کر دی۔ حمزہ علی عباسی نے ‘کیوٹیز’ نامی متنازع فرانسیسی فلم جاری کرنے کے ردعمل میں نیٹ فلکس سے اپنی سبسکرپشن ختم کی اور انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی نیٹ فلکس کا بائیکاٹ کریں۔ واضح رہے کہ ‘کیوٹیز’ نامی متنازع فرانسیسی فلم میں بچوں کو جنسی طور پر پرکشش بنا کر دکھایا گیا ہے اور انتہائی کم عمر لڑکیوں کو ‘بولڈ’ انداز میں پیش کیا گیا ہے،

فلم کا مرکزی کردار ایک 11 سالہ مسلم لڑکی ہے جسے اپنی مذہبی اور خاندانی روایات سے بغاوت کرتے دکھایا گیا ہے۔ نیٹ فلکس کی جانب سے فلم جاری کیے جانے پر دنیا بھر میں احتجاج اور مذمت کی جا رہی ہے اور ٹوئٹر پر #CancelNetflix کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔ دو ہفتے قبل فلم کا ٹریلر جاری کرنے پر حمزہ عباسی نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اگر نیٹ فلکس 11 سالہ بچوں کو جنسی طور پر پرکشش بنا کر پیش کرنیوالی متنازع ویڈیو کو نہیں ہٹائے گا تو میں اپنی نیٹ فلکس کی سبسکرپشن منسوخ کر دوں گا۔ تاہم دنیا بھر میں احتجاج کے باجود نیٹ فلکس نے فلم ریلیز کر دی جس پر حمزہ عباسی نے اپنی نیٹ فلکس کی رکنیت منسوخ کر دی ہے اور اپنی حالیہ پوسٹ میں انہوں نے نیٹ فلکس کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مذمت کے باوجود نیٹ فلکس نے کیوٹیز فلم ریلیز کر دی ہے۔ حمزہ عباسی کا کہنا ہےکہ میں یہی کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلکس کی سبسکرپشن منسوخ کر دوں، شاید آپ کو بھی یہی کرنا چاہیے۔

FOLLOW US