Saturday May 4, 2024

موٹروے سانحہ،ایسا مجرموں سے کیسے نجات پائی جائے، شنیرا اکرم نے بڑا مشورہ دےد یا، عوام کا بھی شدید ردعمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ موٹرویے سانحے جیسے کیسز میں سرعام سزا مسائل کا حل نہیں ہے۔ ۔ سوشل میڈیا پر شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو سرِعام سزا دینا اِن سنگین مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کا راستہ نہیں ہے۔‘شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’اگر ہم اپنے ملک میں ایک محفوظ اور مہذب معاشرہ چاہتے ہیں تو ہمیں اِس تاریکی دور سے نکلنا ہوگا اور اِس کے لیے ہمیں بحیثیت قوم ایک ہوکر سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اِس وقت ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بچوں کے بہتر تحفظ کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے۔‘ شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ViolenceDoesntSolveViolence بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ ’تشدد سے تشدد حل نہیں ہوتا۔‘وسیم اکرم کی اہلیہ کے اِس پیغام پر جہاں کچھ ٹوئٹر صارفین نے اُن کی حمایت کی تو وہیں کئی صارفین نے شنیرا کے پیغام کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

FOLLOW US