Saturday November 30, 2024

راحت کاظمی کو جپھیاں ڈالنے کیلئے ری ٹیکس کرواتی تھی وہ میرے والد کا کردار ادا کررہے تھے لیکن میں اپنا ٹھرک پورا کررہی تھی اداکارہ عفت عمر کا متنازعہ بیان

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بعد اداکارہ عفت عمر کا متنازعہ بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔عفت عمر کو اس بیان کی وجہ سے خاصی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں عفت عمر کہتی ہیں کہ اداکار راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے۔میں نے ان کے ساتھ بہت جھپیاں ڈالی تھیں اور میں ان کے ساتھ جھپیاں ڈالنے کے لیے ری ٹیکس کرواتی تھی۔ عفت عمر نے مزید کہا کہ اگرچہ راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے لیکن میں اپنا ٹھرک پورا کر رہی تھی۔عفت عمر کے اس بیان پر پروگرام میں موجود مہمان قہقہے لگاتے رہے۔

صارفین نے عفت عمر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا جو الفاظ عفت عمر نے بولے ہیں اگر یہی کوئی مرد ااداکار کہتا تو ہنگامہ بھرپا ہو جاتا۔ عفت عمر کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو می ٹو مہم کی حامی رہی ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان کو اس بیان کے بعد منفی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں تک کہ جب معروف مصنف خلیل الرحمان نے می ٹو مہم کے خلاف بیان دیا تھا تو عفت عمر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خلیل الرحمن قمر نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فیمنسٹ اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے کئی متنازع بیانات دیئے جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔عفت عمر نے خلیل الرحمن قمر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر یہ آدمی اس طرح خواتین کی تذلیل کیسے کرسکتا ہی انہیں سب کے سامنے معافی مانگنی چاہیے۔ اس کے بعد رہ عفت عمر نے فلم’’لندن نہیں جائوں گی‘‘ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ہوں نے فلم کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قبل یہ فیصلہ نہ کرنے پر خود سے شرمندہ ہیں جس پر وہ آپ سب سے معافی مانگتی ہیں۔اس تمام صورتحال میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر آواز اٹھانے والی عفت عمر کو ساتھی اداکار کو بار بار گلے لگانے کے بیان پر تنقید کی جا رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارائیں کھلے عام اس بات کا اعتراف کر رہی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US