Monday January 20, 2025

بھارتی اداکارانیل کپورکے صاحبزادے پاکستان کوپیارےہوگئے

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کے مقبول ترین اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش ورشان کپڑوں کے پاکستانی برانڈکے ڈیزائنز کے دیوانے ہوگئے . سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے پاکستانی برانڈ کی جیکٹ زیب تن کئے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اسکرولنگ کرتے ہوئے اس برانڈ کے چند ڈیزائن دیکھے جو اپنی مثال آپ ہیں .انہوں نے لکھا کہ ’آج تک میں نے کسی اور برانڈ کی ایسی تخلیقات نہیں دیکھیں، یہ کلاتھنگ برانڈ کپڑوں کے ڈیزائن کے لحاظ سے بہترین برانڈ ہے.

ورشان نے پاکستانی برانڈ کی جیکٹ پہنے ہوئے اپنی کئی مزید تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے.انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس طرح کا منفرد کام کرنے والے برانڈز کی کمی ہے، انہوں نے تھرپارکر سندھ کے مخصوص ڈیزائنز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے چند قریبی دوستوں کی مدد سے اس برانڈ کے مالک تک پہنچا اور انہیں یقین دلایا کہ فن کی اس خدمت پر وہ انہیں ضرور سراہیں گے.ساتھ ہی ورشان نے پاک بھارت دوستی کے فروغ پر بھی زور دیتے ہوئے لکھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہے اور دنیا بھر میں فن کی خدمت کرنے والوں کو سراہا جانا چاہئے تاکہ انہیں اپنا کام کرنے کیلئے مزید تحریک ملے۔

FOLLOW US