ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا پے، جس کے بعد ان دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، ارجن کپور نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن میں ٹھیک ہوں، یقین ہے پوری دنیا ملکرکورونا وائر س پر جلد قابو پالے گی۔ تفصیلات کے مطابق مہلک وباء کووڈ19 کے دنیا بھر میں انسانی جانوں کو شکار بنانے کیلئے حملے جاری ہیں، دنیا کے بعض ممالک میں کورونا وائرس کی شدت برقرار ہے جبکہ کچھ ممالک میں احتیاطی تدابیر کے باعث کورونا وائرس کی شدت کم ہوئی ہے جس سے کیسز میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس شہریوں کو تیزی سے شکار بنا رہا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈکے اداکار ارجن کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مختصر بتایا کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا ہے، تو ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لیکن انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کوگھر میں ہپی آئسولیٹ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا وباء کیلئے بڑا مشکل وقت ہے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ پوری انسانیت ملکر اس وائرس پر جلد قابوپالے گی۔ اس کے ساتھ ہی معلوم ہوا ہے کہ ان کی ساتھی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس پر انہوں نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ارجن کپور کی پوسٹ پرساتھی اداکاروں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر دنیا سے چل بسے ہیں۔ اس سے قبل 21 اگست کو ایک بھائی اسلم خان بھی دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ اس سے قبل بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر بھی کورونا کا شکار ہوئے۔ لیکن تقریبا 10روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔