Friday May 3, 2024

شادی کی پہلی سالگرہ ، حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے بیٹے کیساتھ تصویر شیئر کردی

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کیلئے بیٹے کیساتھ تصویر بھی شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے جو تصویر شیئر کی اس میں انہوں نے اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کو اٹھارکھا ہے جہاں ان کے ساتھ حمزہ علی عباسی کو بھی کھڑے ہوئے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر نیمل خاور نے لکھا کہ شادی کی سالگرہ پر اللہ کی بہت شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ شوبز جوڑی کے ہاں 30جوئی2020کو ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی جس کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا گیا جبکہ اس خوشخبری کی اطلاع حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک پیغام میں دی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے میرا بیٹا ایماندار بنے یہ شکر گزار اور شائستہ شخصیت کا حامل ہو ، ہمیں دعائوں میں یاد رکھیے گا۔

واضح رہے کہ کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور گزشتہ برس 25اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کے بعد اداکارہ نیمل خاور نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ اداکارہ نیمل خاور نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پیغام میں کہاتھا کہ ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ ان کا پہلا اور آخری ڈرامہ ہو گا اس کے بعد وہ اداکاری نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا اداکاری کا تجربہ مختصر لیکن اچھا رہا اور اس شعبے میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ نیمل خاور نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور پیار دیا تاہم میرا شوق مصوری ہے جسے میں شوبز کے ساتھ لے کر چلنے میں مشکل ہو گا اس لیے میں اپنی تمام تر توجہ مصوری پر رکھنا چاہتی ہوں اور اپنی پینٹنگز کی نمائش بھی کروں گی۔

FOLLOW US