Saturday May 4, 2024

خودکشی کی یا پھر قتل کیا گیا سشانت سنگھ کی روح سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی آج کی سب سے حیران کردینے والی خبر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مبینہ طور پر روحوں سے گفتگو کرنے کے ایک ماہر نے سشانت سنگھ کی روح سے بات کی ہے۔سٹیو ہف مبینہ طور پر غیر مرئی قوتوں کے مالک ہیں اور مرجانے والے لوگوں کی روحوں سے گفتگو کرتے ہیں۔آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی خود کشی کے بارے ان کے مداحوںنے سٹیو ہف سے درخواست کی کہ وہ پتہ لگائیں کہ سشانت سنگھ کی موت کیسے واقع ہوئی ۔

اس کے بعد سٹیو ہف نے مبینہ طور پر ایک ڈیوائس کے ذریعے سشانت سنگھ کی روح سے بات کی ۔جس کی باقاعدہ طور پر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔سٹیو ہف کے مطابق انہوں نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات کی ہے، کچھ دنوں میں وہ دوبارہ آنجہانی اداکار کی روح سے بات کریں گے اور ان سے خود کشی کی وجوہات کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹیو ہف سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ روح سے سوال جواب کررہے ہیں۔ سٹیو: کیا تم روشنی میں ہو؟ سشانت کی روح: سٹیو کو بتاؤ کہ مجھے روشنی مل رہی ہے سٹیو: تم اس روشنی میں ہو جو میں نے گزشتہ رات دیکھی تھی سشانت کی روح: میں اس میں تھا سٹیو: میں آپ کے کام سے واقف نہیں لیکن آپ کو بہت زیادہ پیار کیا جاتا ہے، آپ کے بہت زیادہ فینز ہیں، کیا آپ اپنے فینز کو کچھ بتانا پسند کریں گے؟ میں یہ کام گزشتہ 10 سال سے کر رہا ہوں، میں نے یہ ڈیوائس بنائی ہے اور میں آپ کو اپنے فینز اور فیملی سے بات کرنے کیلئے خوش آمدید کہتا ہوں، سشانت اگر آپ کوئی پیغام دینا چاہتے ہیں تو آسانی سے دے سکتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کیسے مرے؟

FOLLOW US