Tuesday April 16, 2024

زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا : گلوکار شہزاد رائے نے شاندار مثال قائم کردی ، ایک غریب شخص کی زندگی میں کیا انقلاب برپا کیا ؟ جانیے

کراچی ( ویب ڈیسک) بلوچستان کے لوک فنکار واسو کا کہنا ہے کہ شہزاد رائے کی کوششوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ان کی ملاقات ہوگئی ہے، شہزاد رائے نے جعفر آباد میں اسے مکان لے کر دیا تھا جبکہ اس کے بیٹے کو ملازمت بھی دلوائی تھی ، واسو کا کہنا تھاکہ سیلاب کے باعث مجھے مکان فروخت کرنا پڑا جبکہ بیٹے کی بیماری کے باعث بیٹے کی ملازمت بھی جاری نہ رہ سکی ۔ واسو نے مزید بتایا کہ بیماری کی وجہ سے اس کی مالی حالات مزید خراب ہوگئے ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے دوران ملاقات اسے تین لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا ہے۔

واسو کا کہنا تھاکہ 2008ء میں میں نے شہزاد رائے کے ساتھ گیت کیا تھا جس کے بعد شہزاد بھائی نے مجھے گھر لے کر دیا جبکہ میرے علاج معالجے او ردیگر معاملات میں شہزاد بھائی میری مکمل مدد کرتے ہیں ، کورونا وائرس جب آیا تو میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ شہزاد بھائی کو تنگ کروں اس لئے میں کوئٹہ آگیا اور خود اپنا علاج بھی کروایا ۔

FOLLOW US