Monday January 20, 2025

’’ رات ہوتے ہی میں انتظار کرنے لگتی تھی کہ ۔۔۔‘‘ اداکارہ ماہرہ خان نے پریشان کن انکشاف کر دیا، مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آرٹ ورک پر مبنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں کوک اسٹوڈیو سیزن 4 میں شامل گانا ’نندیا رے‘ خصوصی طور پر لگایا گیا تھا۔ماہرہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی نیند سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا کہ ’مجھے بچپن سے ہی نیند کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، مجھے میرے بڑوں نے اس متعلق یہی بتایا ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ مجھے بس اتنا ہی یاد ہے

کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھی۔انہوں نے لکھا کہ رات کے آغاز سے ہی میں انتظار کیا کرتی تھی کہ اہل خانہ کے دیگر تمام افراد سوجائیں اور پھر میں آرام سے رات بھر جاگتی رہوں۔ ماہرہ نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھا کرتی تھی اور یہ تصور کیا کرتی تھی خدا سب دیکھ رہا ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ وہ جاگتی آنکھوں سے ہی فلم میں اداکاری کرنا، اسکول میں کچھ جیتنا، جو شخص پسند تھا اس سے باتیں کرنا، اور اسی قسم کے دیگر منظرناموں کی تشکیل میں رات گزارتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس بے خوابی کی عادت میں کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہو لیکن ہاں منظر نامے قدرے بدل گئے ہیں۔ماہرہ نے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ زندگی میں جس چیز کی کمی وہ محسوس کرتی ہیں وہ بچپن میں ان کی والدہ کا لوری سنانا ہے جس سے انہیں فورا نیند آجاتی تھی۔

FOLLOW US