Friday May 3, 2024

اداکارہ میرا شدید مالی مشکلات کا شکار ، مدد کی اپیل کردی

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں۔ مشہوراداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں مالی امداد کیلئے درخواست جمع کرادی جس میں انہوں نے آرٹسٹ اسپورٹ فنڈ سے امداد کی اپیل کی ہے۔ فارم میں اداکارہ میرا نے ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھراور7 افراد زیرکفالت ظاہرکئے ہیں۔فارم میں اداکارہ میرا نے اپنی عمر 43 سال اور تجربہ 25 سال ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ آرٹسٹ فنڈ سے ان اداکاروں کی مدد کی جاتی ہے جو شدید مالی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، ان فنکاروں کو اس فنڈ سے 5 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ میرا کورونا کی وجہ سے امریکہ میں پھنس گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے امداد کی اپیل کی تھی۔ اداکارہ میرا کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری ہو رہے تھے جن میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ امریکہ میں پھنس گئی ہیں جس کےبعد ان کے پاس پیسے بھی نہیں ہیں اور وہ ہوٹل کمرے میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک قبرستان بنتا جا رہا ہے، وہ وہاں مرنا نہیں چاہتی، وہ اپنے وطن واپس آنا چاہتی ہیں، ان کی واپسی کا انتظام کیا جائے۔

تاہم میرا کا یہ بھانڈہ جلد ہی پھوٹ گیا جب کہ میرا کے مبینہ سسر راجہ پرویز نے جیونیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی مقیم ہیں اور کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ وہ اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ گھر میں پارٹیوں میں مصروف ہیں۔ تا ہم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے واپسی کرنے میں مدد کا مطالبہ کرنا میرا بنیادی حق ہے، کچھ لوگوں نے میری درخواست کو ایک الگ رنگ دینے کی کوشش کی ہے لیکن یہ کسی حال میں درست نہیں ہے۔ تاہم بعدازاں انہیں لاہور واپس بلا لیا گیا تھا۔ لیکن اب مرتبہ پھر اداکارہ میرا خبروں کی زینت بن گئی ہیں کیونکہ انہوں نے شدید مالی مشکلات کا شکار ہو کر مالی امداد کی اپیل دائر کر دی ہے۔ مشہوراداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں مالی امداد کیلئے درخواست جمع کرادی۔

FOLLOW US