Monday November 24, 2025

لیڈر ایماندار ہوتو دنیا بھروسہ کرتی ہے!!! وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم میں چینی سرمایہ کاری پر وینا ملک بے حد خوش، کپتان کے حق میں ٹویٹ

لاہور (ویب ڈیسک) لالی وڈ انڈسٹری کی ناموراداکارہ وینا ملک کا وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹ ، کہتی ہیں کہ نیت نیک ہوتو حالات ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اداکارہ وینا ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا لیڈر ایماندار ہو تو دنیا بھروسہ کرتی ہے۔ وینا ملک نے ٹویٹ میں لکھا کہ “چائینہ پاکستان کو وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم کیلئے 100 ملین ڈالرز امداد دے گا جس سے غریبوں کیلئے سستے گھر بنائے جائیں گے۔ اپوزیشن کہتی رہی کہ خزانہ خالی کرگئے عمران خان غریبوں کو گھر کیسے دے گا تو وہ دیکھ لیں نیت نیک ہو تو اللہ اسباب پیدا کردیتا ہے”۔

اس سے قبل (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کورونا کے باوجود منصوبے پر کام نہیں رکا اور چین وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم کے لیے 10 کروڑ ڈالر دینے کو تیار ہیں۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس سینیٹر شیری رحمٰن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جہاں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتھارٹی ایک سویلین ادارہ ہے، کورونا کے باوجود سی پیک کے کسی منصوبے پر کام نہیں رکا، اورنج ٹرین قطعی سیاسی منصوبہ نہیں اور ٹرین جلدعوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ نوزیراعظم نے واضح ہدایت کی تھی کہ سی پیک کے کسی منصوبے کو سست روی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، حکومت نے آزاد کشمیر کے ساتھ 100 سے زائد منصوبوں پر دستخط کیے۔