Monday January 20, 2025

“سوشانت سنگھ کیس خود کشی کا معاملہ نہیں ہے” اداکار کی گرل فرینڈ کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹس کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک) سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ نے بھارتی وزیر داخلہ سے اداکار کی موت کے معاملے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا، ریا چکرورتی کی ٹوئٹس کے بعد “سوشانت سنگھ کیس خود کشی کا معاملہ نہیں ہے” بھارت میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ زیر بحث ٹرینڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق خود کشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی گرم فرینڈ کی جانب سے کی جانے والی کچھ ٹوئٹس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے کی گئی ٹوئٹس میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ سے خصوصی درخواست کی ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ہوں، ان کی اچانک موت کو اب پورا ایک ماہ ہو چکا ہے۔ مجھے حکومت پر پورا بھروسہ ہے، پھر بھی میں انصاف کی امید کرتے ہوئے اپنے ہاتھ جوڑ کر آپ سے اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتی ہوں۔ اپنے دوسرے ٹویٹ میں ریا چکرورتی نے لکھا کہ میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر اس معاملہ میں سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتی ہوں ۔ میں صرف یہ جاننا چاہتی ہوں کہ آخر کس دباؤ میں آ کر سشانت کو ایسا قدم اٹھانا پڑا ۔ ریا چکرورتی کی ان ٹوئٹس کے بعد فوراً ہی بھارت میں ٹوئٹر پر “سوشانت سنگھ کیس خود کشی کا معاملہ نہیں ہے” سب سے زیادہ زیر بحث ٹرینڈ بن گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے وہ بھی اس بات پر یقین کرنے کیلئے تیار نہیں کہ سشانت سنگھ خود کشی کر سکتے ہیں، اس لیے اس معاملے کی درست انداز میں تحقیقات کروائی جائیں۔

FOLLOW US