Monday January 20, 2025

اداکارہ میرا بھی سرکاری ٹی وی پر شو کرنے کیلئے تیار لیکن اس کا موضوع کیا ہوگا؟ پتہ چلتے ہی پورے پاکستان میں ہلچل مچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے اپنے نئے شو کے لیے بالکل تیار ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں ان کے ہمراہ ان کے دوست بھی موجود ہیں۔تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے میرا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چلے جانے کے نعرے لگاتے ہوئے لکھا کہ ’گو گو گو کورونا گو گو گو، یہاں سے ابھی چلے جاﺅ۔‘میرا نے اپنے نئے شو کے حوالے سے لکھا کہ ’میں اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پاکستان ٹیلیوژن نیٹ ورک پر اپنا شو کرنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ صحت اور تعلیم پر مبنی ایک آگاہی پروگرام ہوگا جس میں آپ کو ماہرین کے تجربوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔‘اداکارہ میرا بھی سرکاری ٹی وی پر شو کرنے کیلئے تیار لیکن اس کا موضوع کیا ہوگا؟ پتہ چل گیاانہوں نے مزید لکھا کہ ’میں فون پر سوال و جواب کے سیشن کرکے تنگ آگئی ہوں اور لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے تھک گئی ہوں۔‘واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے مختلف آگاہی مہم اور پروگرامز کیے جارہے ہیں جن کے تحت عوام کو کورونا سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباءسے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے۔

FOLLOW US