Monday January 20, 2025

’’ مجھے اس خواہش نے آج تک شدید بے چین کر رکھا ہے۔۔۔ ‘‘میرا کی ایک اور کہانی سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) لالی ووڈ اسٹار میرا جی نے کورونا وباء میں فرائض سر انجام دینے والے طبی عملے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں ڈاکٹر بننے کی بڑی خواہش تھی جس نے مجھے آج شدید بے چین کر رکھا ہے ۔ ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ اگر موجودہ مشکل دور میں ڈاکٹرز مسیحا کا کردار ادا نہ کرتے تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن ہاتے ۔ کورونا وباء میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ محاذ پر فرائض سر انجام دے رہا ہے جو قابل تحسین ہے اور پوری قوم طبی عملے کی شکر گزار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی اور بڑے خواب سجائے تھے لیکن جب آج یہ خواہش پوری نہیں ہوئی اور ملک پر مشکل وقت ہے تو مجھے بڑی بے چینی ہوتی ہے ۔

FOLLOW US