Sunday May 19, 2024

اداکارہ ماہرہ خان کی عائزہ خان سے شادی کی خواہش، سُن کر ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) ماہرہ خان اور عائزہ خان کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں- یہ دونوں بے حد باصلاحیت اور حیرت انگیز اداکارہ ہیں۔ جب کہ ماہرہ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے ، عائزہ نے محض اپنے ڈراموں کے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ اگرچہ عائزہ اور ماہرہ نے ابھی تک کسی بھی پروجیکٹ میں ساتھ کام نہیں کیا ہے ، ایسا لگتا ہے کہ ماہرہ عائزہ کی مداح ہیں۔ ایک حالیہ براہ راست انٹرویو میں جہاں ماہرہ نے سجل الی کی تعریف کی ،

وہیں ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ عائزہ انہیں انتہائی خوبصورت لگتی ہیں اور اگر اس کی شادی دانش تیمور سے نہ ہوتی تو وہ اس سے شادی کرلیتی۔ ماہرہ عائزہ خان کے بارے میں اپنی محبت کا اظہار دل میں بغیرکسی قسم کا تعصب رکھے کیا ہمیں خوشی ہے کہ ہماری اداکارائیں کس طرح پیشہ ورانہ رقابت سے بالاتر ہو چکی ہیں اور اب ایک دوسرے کے بارے میں بغیر کسی تعصب کےکھل کر بات کرتی ہیں ، ایک دوسرے کی کُھلے دل سے تعریف کرتی ہیں- داکارہ ماہرہ خان ، عائزہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ انہوں نے لائیو سیشن کے دوران عائزہ خان کی خوبصورتی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ خود لڑکا ہوتیں اور عائزہ کی دانش تیمور کے ساتھ شادی نہ ہوئی ہوئی ہوتی تو وہ ان سے شادی کر لیتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت خوبصورت بھی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اللہ پاک نے انہیں فرصت میں بنایا ہے۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان جلد فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

FOLLOW US