Friday May 10, 2024

وہی عشق مشوقی کا چکر ۔ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کیوں کی ؟ ایسے حقائق سامنے آ گئے جسے جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی شادی رواں سال نومبر میں طے پائی تھی۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے 14 جون کی دوپہر کو خودکشی کی خبرنے بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو شدید غم زدہ کر دیا۔سشانت سنگھ کے کزن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی کا نام بتائے بغیر بتایا کہ اداکار کے اہلخانہ ان کی شادی کی تیاری کر رہے تھے۔انہوں نے تقریب کے لیے جلد ممبئی آنے کا بھی ارادہ کر لیا تھا۔اداکار کے کزن کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی تقریب چھوٹے پیمانے پر ہونا تھی۔جس میں صرف خاندان کے چند افراد اور دوستوں نے شرکت کرنا تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی رائشگاہ پر خودکشی کرلی تھی، 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی پھندہ لگی لاش ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے ملی، اطلاع پر پولیس نے اداکار کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے کمرے کے دروازے کو توڑ کر ان کی لاش کو پھندے سے اتارا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں انکی رہائشگاہ سے برآمد ہوئی۔ ممبئی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے دوستوں کی موجودگی میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو کمرے میں بند کرکے مبینہ طور پر خودکشی کی۔خیال رہے کہ سشانت سنگھ کی آخری فلم 2019 میں ‘چھچھورے’ کے نام سے ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ لاک ڈاؤن کے بعد انکی ایک اور فلم ‘دل بیچارہ’ آنے والی تھی۔ اس سے قبل معروف بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی پر بننے والی فلم میں بھی سشانت سنگھ مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔ اداکار کی جانب سے خودکشی کرنے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب کہ 2 دن قبل ہی ان کی مینیجر 28 سالہ ڈیشا سالین اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی تھیں۔

FOLLOW US