Thursday May 16, 2024

پاکستانی شوبز میں سوگ کا سماں

کراچی (نیوز ڈیسک ) معروف نغمہ نگار شکیل سہیل انتقال کر گئے ہیں۔ پاکستان کے بے شمار نامور گانوں کے لکھاری اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں آنے والی پاکستانی فلم “سپراسٹار” کے ڈائریکٹر احتشام الدین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شکیل سہیل کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ شکیل سہیل کے کام کی بات کی جائے تو انہوں نے حال ہی میں آنے والی پاکستانی فلموں کے کئی مشہور گانوں میں بطور لکھاری کام کیا ہے۔

چند دن قبل ہی 11 جون کو ان کا معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ بھی ایک گانا ریلیز ہوا ہے جس کا نام “ایک نیا خواب” ہے۔ اس گانے کی تفصیلات خود عاطف اسلم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شیئر کی ہیں جس میں شکیل سہیل کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ شکیل سہیل چونکہ پاکستان کی شوبر انڈسٹری میں کافی دیر سے کام کر رہے تھے اور ان کے کام کو خوب پسند بھی کیا جا رہا تھا، اس لئے ان کے انتقال پر مختلف شوبز ستاروں کی جانب سے دکھ کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی گلوکار شیراز اُپل کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج یوں محسوس ہو رہا ہے کہ شاید میں ایک مرتبہ پھر اکیلا ہو گیا ہوں، میں نے شکیل سہیل کو 25 سال سے جانتا ہوں، وہ میرا بہت اچھا دوست تھا۔

معروف پاکستانی گلوکارہ آئیما بیگ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی حال ہی میں کچھ دن قبل ان کی شکیل سہیل سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے ان کے لئے ایک آخری گانا لکھا تھا، آئیمہ بیگ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی شکیل سہیل کے انتقال پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ شکیل سہیل پاکستانی شوبز انڈسٹری کا وہ نام ہیں جنہوں نے کئی پاکستانی گانوں میں اپنا میوزک دے کر دنیا بھر میں انہیں مشہور کروایا ہے۔

FOLLOW US