Wednesday January 22, 2025

بھارت کی مشہور اداکارہ رانی مکھر جی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟؟؟؟جان کر آپ حیران رہ جائیںگے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’ہچکی‘‘ کے بعد دوسری فلم جلد کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’ہچکی‘‘ کی ریلیز کے بعد اب جلد ہی دوسریفلم کریں گی ان کا کہنا ہے کہ وہ اب فلموں میں زیادہ وقفہ نہیں دینا چاہتیں۔ فلم ’’ہچکی‘‘ میں رانی ایک ایسی سکول ٹیچر کے روپ میں

نظر آئیں جنہیں بولنے میں مشکل ہوتی تھی۔اور پھر اس کمی سے انہیں کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یہ سب فلم میں دکھایا گیا، فلم باکس آفس پر اچھابزنس کرنے میں کامیاب رہی۔ دریں اثنا شادی اور بیٹی نے ان کی زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں کیا میں آج بھی ویسی ہی ہوں جیسی شادی سے پہلے تھی۔ایک انٹرویو میں رانی مکھر جی نے کہاکہ شادی اور بیٹی کی پیدائش نے میری زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں کیا۔ میں آج بھی بالکل ویسی ہوں جیسی پہلے تھی۔ ’’ہچکی‘‘کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں نے مجھے شادی کے بعد بھی قبول کیا حالانکہ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ شادی شدہ اور ماں بننے والی اداکاراؤں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا اور لوگ انہیں دیکھنا نہیں چاہتے تاہم فلم ’’ہچکی‘‘کے بعد شائقین نے نہ صرف مجھے بے حد پیار دیا بلکہ لوگوں کی جانب سے کہا گیا ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ شادی شدہ ہیں یا ایک بچی کی ماں ہیں ہم صرف آپ کو اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی رانی مکھرجی کی فلم’’ہچکی‘‘باکس آفس پر بہت زیادہ کامیابی تو حاصل نہ کرسکی لیکن اپنے سماجی موضوع اور رانی مکھرجی کی خوبصورت اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ فلم اب تک 22 کروڑ 70 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔

FOLLOW US