Monday January 20, 2025

’اللہ پاک جسے چاہے ہدایت دیں‘‘۔۔ رابی پیرزادہ نے ہاتھ سے قرآن پاک لکھنا شروع کر دیا، نسخہ مسجد نبویؐ کو ہدیہ کیا جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک) شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے میں نے قران پاک ہاتھوں سے لکھنے کی پہلے دن مشق کی اور ایک صفحہ لکھا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ میری کوشش ہو گی میں ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کے نسخے کو مسجد نبوی کو ہدیہ کروں۔ انہوںنے بتایا کہ اس سلسلے میں کیلی گرافر اینڈ پرنٹر حافظ انعام الرحمن عاقب اور عدیل احمد کی انتہائی شکر گزار ہوں ۔ہر حرف پہلے سے تصدیق شدہ نیچے لکھا ہوگا اور اس پر قلم سے کیلی گرافی ایک خاص کاغذ پر ہوگی، رابی پیر زادہ نے کہا کہ اگر کوئی اس کارِخیر میں حصہ لینا چاہتے تو رابطہ کر سکتا ہے۔

FOLLOW US