Monday January 20, 2025

’’موسیقی کے شعبے میں صرف دو خواتین ہی بہترین گلوکارائیں ہیں۔۔‘‘ حدیقہ کیانی اور اشنا شاہ کے درمیان سوشل میڈیا پر تکرار

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے درمیان موسیقی کے شعبے میں خواتین گلوکاراؤں کو لے کر سوشل میڈیا پر تکرار ہوگئی۔ اس تکرار کا آغاز کچھ یوں ہوا جب اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے حال ہی میں موسیقی کے شعبے میں خواتین گلوکاراؤں سے متعلق ایک ٹوئٹ کی گئی۔ اشنا شاہ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘موسیقی کے شعبے میں صرف آئمہ بیگ اور قرۃ العین بلوچ ہی بہترین خواتین گلوکارائیں ہیں’۔ اداکارہ کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر تبصرے کیے گئے کہ وہ ملک کی معروف گلوکاراؤں کو کیسے بھول سکتی ہیں۔

بعد ازاں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی اشنا شاہ کی ٹوئٹ کا جواب دیا۔ حدیقہ کیانی نے پاکستان کے شعبہ موسیقی سے وابستہ خواتین گلوکاراؤں کی ایک فہرست جاری کی جس میں تقریباً 40 خواتین کے نام شامل تھے۔ حدیقہ کیانی نے اپنی فہرست میں عابدہ پروین، مومنہ مستحسن، فریدہ خانم، زوئی وکاجی، کومل رضوی اور دیگر گلوکاراؤں کے نام لکھے۔علاوہ ازیں حدیقہ کیانی نے اپنی پسندیدہ خواتین گلوکاراؤں کی ایک الگ سے فہرست بھی شیئر کی اور ساتھ ایک نوٹ لکھا کہ ‘شعبہ موسیقی میں خواتین کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا’۔ حدیقہ کیانی کے اس جواب کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے گلوکارہ سے معذرت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔

FOLLOW US