لاہور: معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ جب تک لوگ کورونا کو سنجیدہ نہیں لیں گے ، پاکستان واپس نہیں آؤں گی ۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باوجود لوگوں کی جانب سے احتیاط نہ کی گئی ۔ میں تب تک ملک واپس نہیں آؤں گی جب تک لوگ کورونا کو سنجیدہ نہیں لیں گے۔ بشریٰ انصاری کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک چلی گئی تھیں اور پھر لاک ڈاؤن اور فضائی پابندیوں کے باعث واپس آنے سے قاصر ہوئی۔
تاہم اب انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی کورونا کو غیرسنجیدگی دکھاتے نظر آتے ہیں۔ وبا کو مذاق اور وہ سمجھا جا رہا ہے۔ قوم کے اس رویہ پر میں افسردہ ہوں اور تب تک واپس نہیں آؤں گی جب تک لوگ وبا کو سنجیدہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میں سب کچھ بہت خوبصورت ہے تاہم پاکستان کی بہت یاد آتی ہے۔ سب کہتے ہیں پاکستان مت جانا۔ خیال رہے اس یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا وار پوری پاکستان سمیت کراچی میں بھی تیز ہوچکے ہیں گزشتہ 2 دنوں سے ہر 75 منٹ بعد ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتتہ 48 گھنٹوں میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان محکمہ صحت سندھ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا کیسز 31 ہزار سے تجاوز کر گئےہیں جبکہ 526 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےمیں ایک ہزار439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Bushra Ansari straight up says she isnt coming back to Pakistan because the people of Pakistan have lead to the spread of the virus.
— Fatah (@fatah_pak) June 1, 2020









