Thursday November 28, 2024

سائرہ یوسف کی ویڈیو وائرل۔۔!! دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں اور سُننے والوں کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آئے، شہروز سبزواری نے کیا کر دیا؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکار شہروز سبزواری کی دوسری شادی کے بعد ان کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں میں شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کو ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔کچھ عرصہ قبل سابقہ جوڑی نے معروف کامیڈین عمر شریف کے شو میں شرکت کی تھی جس کا ایک کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے. جس میں سائرہ یوسف کہتی ہیں کہ شہروز کو ڈراموں میں کسی اور لڑکی کے ساتھ رومانس کرتا ہوا دیکھ کر مجھے یقین نہیں آتا۔سائزہ نے مزید کہا کہ جب بھی شہروز کترینہ کے گانے دیکھے ہیں تو ان پر نظرر کھتی ہوں۔

دونوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات ایک دوست کے بھائی کی شادی پر ہوئی۔دونوں کے درمیان تعلق سات سال تک رہا جس کے بعد شادی کی۔سائرہ نے بتایا کہ شہروز دل کے بہت اچھے ہیں اور باتیں بھی بہت اچھی کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میں ان پر دل ہار بیٹھی۔جبکہ شہروز سبزواری نے بتایا کہ سائرہ کی نہ صرف مسکراہٹ مجھے بہت زیادہ پسند تھی۔بلکہ سائرہ ایک مضبوط لڑکی ہے اور اس کی اسی خوبی نے مجھے متاثر کیا۔شہروز نے مزید کہا کہ شادی سے قبل ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنا ہے۔ لہذا دونوں ایک دوسرے کے لئے دل میں حسد نہیں رکھیں گے۔دوسری جانب شہروز سبزواری نے صدف کنول یا کسی خاتون سے تعلقات کی وجہ سے سائرہ یوسف سے طلاق ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ وہ قرآن کو اپنے سامنے رکھ کر حلف اٹھا کر کہتے ہیں کہ صدف کنول یا کسی خاتون سے تعلقات کی وجہ سے ان کی اور سائرہ یوسف کی علیحدگی نہیں ہوئی۔ سائرہ یوسف اور ان کے درمیان کچھ دیگر نجی مسائل تھے، جنہیں انہوں نے حل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

انہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی کہ وہ سائرہ کو طلاق نہ دیں، تاہم پھر معاملات حل نہ ہونے کی وجہ سے دونوں نے باوقار انداز میں علیحدگی اختیار کیجب ان کی اور سائرہ کی علیحدگی ہوئی، تب وہ اور صدف کنول ایک دوسرے کیلئے صرف ایک ساتھی فنکار تھے۔ شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ ان کی اور سائرہ کی طلاق گزشتہ برس اگست میں ہو گئی تھی۔ شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ وہ الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ الزامات کے ثبوت سامنے لائیں، یا پھر حلف اٹھا کر بات کریں۔ ان پر، ان کی اہلیہ پر اور ان کے اہل خانہ پر لگائے جانے والے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔

FOLLOW US