Sunday January 19, 2025

ندا یاسر نے اپنی صحت کے حوالے سے افواہوں کی تردید کر دی

کراچی : اداکارہ ندا یاسر نے اپنی صحت کے حوالے سے افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ اپنی صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ میری طبیعت کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں، میں سب کو واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میری طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور میں اپنے گھر ہوں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں بتایا جا رہا تھا کہ ندایاسر اور ان کے شوہر کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے جس کے بعد ان کے مداحوں سے خصوصی دعا کی اپیل کی جا رہی تھی۔ جیسے ہی اس خبر نےگردش کرنا شروع کیا تھا، مداحوں میں ایک فکر پائی جا رہی تھی جسے اب خود ندا یاسر نے پیغام جاری کر کے ختم کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 مئی کو مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔ معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر شوہر اور اہلخانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی تھیں ۔ ندا یاسر کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی تھیں۔ تشویشناک خبر یہ تھی کہ صرف ندایاسر ہی اس وبا کا شکار نہیں ہوئی بلکہ پوری ٹیم کو اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے بعد پوری ٹیم کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تا ہم اس شو میں آنے والے مہمانوں کےحوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ ے مارننگ شو میں شرکت کرنے والے اداکار نوید رضا میں بھی وبا کی تصدیق ہوئی تھی۔ اداکاروں اور ہوسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مداحوں میں فکر پائی جا رہی تھی اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔ تا ہم اب مداحوں کی پریشانی ندا یاسر نے خود کم کر دی ہے۔ ندا یاسر نے پیغام جاری کیا ہے کہ کچھ لوگ میری طبیعت کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں، میں سب کو واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میری طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور میں اپنے گھر ہوں۔

https://www.instagram.com/p/CA4o4-jJVyg/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

FOLLOW US