Monday November 24, 2025

مہوش حیات کا ارتغرل پر دِل آگیا۔۔!! پاکستانی اداکارہ نے بڑا پیغام جاری کر دیا

لاہور( نیوز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کا بھی “دیریلیش ارطغرل” پر دل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج کل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ہر فرد کیلئے “دیریلیش ارطغرل” کسی نہ کسی طریقے درد سر بنا ہوا ہے،ایسے میں پتہ چلا کہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی “دیریلیش ارطغرل” کو دیکھ لیا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی جس میں لکھا کہ وہ نہیں جانتی کہ باقی سب کیا سوچ رہے ہیں مگر ایک بات ماننے والی ہے کہ “دیریلیش ارطغرل” تاریخی ڈرامہ سیریل ہے جس میں اسلامی اقدار سے متعلق سبق موجود ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ان کے نزدیک “دیریلیش ارطغرل” میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اینجن التان دوزیتان جاذب نظر اور خوبصورت ہیں اور وہ کچھ کچھ ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی طرح بھی دکھتے ہیں۔لیکن پھر بھی اگر آپ اداکارہ کے موقف سے اختلاف رکھتے ہیں یا آپ نہیں جانتے کہ اینجن التان کیسے نظر آتے ہیں تو نیچ دی گئی تصاویر سے آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔