Tuesday January 21, 2025

سری دیوی کے بعد ایک اورکروڑوں دلوںپر راج کرنے والے معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرن پرنجیپ کی موت کی خبر ان کے پروگرام ‘دل مل گیا’ کے ساتھی کو سٹار کرن واہی اور شہبن اعظم نے اپنے انسٹا گرام پر بھی شئیر کی۔ بھارت کے معروف ڈرامے ‘دل مل گئے’ کے اداکار کرن پرنجیپ اتوار کی صبح محض 26 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکار کرن پرنجیب کی موت ممبئی

میں واقع ہوئی ۔ انہوں نے ٹی وی شو دل مل گئے سے شہرت حاصل کی۔ وہ اپنے والدین کے اکلوتے تھے۔ان کی موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ ایک غیرملکی ویب سائٹ کی جانب سے یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرن کی موت شاید نیند میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث واقع ہوئی۔ اداکار کی جواں عمری میں موت پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔پرنجیپ نے ایک اور مشہور ڈرامے ‘سنجیونی’ میں بھی یادگار کردار ادا کیا تھا۔

FOLLOW US