Monday November 24, 2025

بوسہ دینا مہنگا پڑگیا۔!!! معروف اداکارہ کیخلاف ایف آئی آر درج

ممبئی(ویب ڈیسک) ماڈل، اداکارہ پونم پانڈے اور ان کے بوائے فرینڈ سیم احمد کے خلاف ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان کے اوپر لاک ڈاؤن ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پونم پانڈے اور ان کے ایک ساتھی بغیر کسی وجہ کے باہر گھوم رہے تھے۔ ممبئی کے مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں دونوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ ان کے اوپر تعزیرات ہند کی دفعات 188, 269 اور 51 (بی) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ پونم اور ان کے بوائے فرینڈ سیم پر سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔اطلاعات کے مطابق،

پونم پانڈے مرین ڈرائیو میں اپنے بوائے فرینڈ سیم احمد کے ساتھ لاک ڈاؤن کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھوم رہی تھیں۔ دونوں کے گھومنے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ان کی بی ایم ڈبلیو کار (MH 04 FA 2456) بھی ضبط کر لی ہے اور دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں اسی گاڑی میں گھوم رہے تھے۔پونم پانڈے ان دنوں لاک ڈاؤن میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کئی تصویریں پوسٹ کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں پونم پانڈے نے سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی تھی۔ اس کے بعد پونم پانڈے کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔ فوٹو میں پونم پانڈے اپنے بوائے فرینڈ کو بوسہ دیتی نظر آئی تھیں۔