فیصل آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا جو کہ حالیہ دنوں میں سید نور کی ایک فلم کیلیے کام کررہی ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں بھی فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے۔ اپنے بارہ منٹ کے اس انٹرویو میں جنت مرزا نے جہاں اپنی زندگی کی مختلف مصروفیات کا بتایا وہیں یہ بھی اپنے مداحو ں سے شیئر کیا کہ وہ آج کل سید نور کی ایک فلم میں کام کررہی ہیں جس میں صائمہ ان کی ماں کا کردار اداکررہی ہیں۔
جنت کے مطابق اس فلم کی پیشکش انہیں سید نور نے گھر آکر کی تھی۔ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر پچاس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ وہ کئی دیگر معروف ٹک ٹاک سٹارز کے ساتھ ملکر بھی کام کرچکی ہیں۔ بیشتر ویڈیوز میں جنت اپنی بہن کے ساتھ بھی نظر آئیں۔ ایک سوال کے جواب میں جنت نے بتایا کہ انہیں کارتیک خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے تاہم انہو ں نے یہ فلم قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ میزبان کے استفسار پر جنت نے بتایا کہ ایک تو ان کے والدین اس کی اجازت نہیں دیں گے دوسرا یہ ہے کہ ان کا اپنا بھی دل نہیں مانتا کہ وہ کسی بھارتی فلم میں کام کریں۔









