Monday November 24, 2025

رمضان المبارک میں ہیلتھ اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پر اداکار شان پھٹ پڑے، اہم بیان دیدیا

لاہور: چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں۔ پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے آتے ہی دیگر مشکلات نے بھی جنم لے لیا تھا جس میں سے ایک مہنگائی تھی۔ پاکستان میں حفاظتی اشیاء کی قیمتوں نے بھی بہت زیادہ ہو گئی تھی۔ ایسی ہی مشکل کا سامنا اداکار شان کو کرنا پڑا ہے جس کے بعد انہوں نے افسردگی کے عالم میں ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام جاری کرتے ہوئےاداکار نے بتایا ہے کہ انہوں نے 160 والا فیس ماسک 2500 روپے میں خریدہ ہے۔

افسردگی کا اظہار کرتےہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ہم رمضان میں ہیلتھ اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں ، درحقیقت ہم ترکی کی اسلامی تاریخ کو دیکھنے اور اچھے اعمال سیکھنے کے بعد بھی ان پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مریضوں کی تعداد 18117 ہو گئی ہے۔ جبکہ 32 مزید ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہو گئے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 799 جبکہ بلوچستان میں 1 ہزار 136 کسیز سامنے آ چکے ہیں ، اسلام آباد میں 365 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔پنجاب میں متاثر ہونے والے افراد 6 ہزار 340، گلگت بلتستان 340، آزاد کشمیر میں تعداد 66 ہے۔ دوسری جانب 4 ہزار 715 افراد کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک طرف کورونا کےمتاثرہ افراد کی تعدادمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہاں ہی لوگوں کو مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی تازہ مثال اداکار شان ہیں جن کو 160 روپے والا فیس ماسک 2500 میں خریدنا پڑا ہے۔