Monday November 24, 2025

آن کیمرہ تو شرم کر لیتے۔۔!! فہد مصطفیٰ نے اخلاقیات کی ساری حدیں پر کر دیں، رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ہی ایسی حرکت کر دی کہ پاکستانی پھٹ پڑے

لاہور( نیوز ڈیسک) معروف ٹی وی شو جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفی ایک بار پھر سوشل میڈیا کے تبصروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار سوشل میڈیا صارفین ان کو رمضان ٹرانسمیشن میں پہنے ہوئے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔فہد مصطفی نے جیتو پاکستان کے گزشتہ پروگرام میں ایک ایسی شرٹ پہنی جس کا گلہ گہرا تھا اور اداکار کی چھاتی ظاہر ہورہی تھی، صارفین نے ان پر الزام عائد کیا کہ فہد مصطفی جان بوجھ کر ایسا لباس پہن رہے ہیں کیونکہ انہوں نے جم جوائن کررکھا ہے۔فہد مصطفی شوبز کی ان شخصیات میں سے ایک ہیں جن کے اپنے کیریئر میں بہت کم سکینڈل منظر عام پر آئے ہیں،

وہ اپنی ایک اچھی شہرت رکھنےوالے ایک ڈیسنٹ سلیبرٹی سمجھے جاتے ہیں ان کی ایسے لباس میں تصویر وائرل ہونے پر صارفین کو شدید دھچکا لگا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کے اس لباس پر تبصروں میں کسی قسم کی کوئی کسر باقی نہیں رہی، تنقید سے لے کر مذاق اڑانے تک صارفین نے سب کچھ لکھ ڈالا، ایک صارف نے تو اسے براہ راست اسے مذہب سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ “کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟”۔ایک اور صارف نے لکھا کہ “یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا پھیل رہا ہے”، جبکہ ایک صارف نے تو تنقید کی حد ہی کردی اور کہا کہ”ان بے حیا مردوں کی وجہ سے ہم پے عذاب آتے ہیں توبہ توبہ”۔ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ” آپ کا دوپٹہ کہاں ہے؟ آپ کی عزت نظر آرہی ہے اسے ڈھانپ لیں”، ایک اور صارف نے سوال کیا کہ” کیا فہد مصطفی اپنی صنف تبدیل کررہے ہیں؟”۔