Monday January 20, 2025

والدہ کیلئے جذباتی پیغام کیساتھ ثنا جاوید کی ایسی تصویر وائرل ہو گئی کہ جس نے دیکھا پیار آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)اداکارہ ثناء جاوید نے قرنطینہ کے دوران اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ماں کے ہاتھ کا سلا ہوا روایتی حیدرآبادی (دکن ) کرتا اور کھڑا دوپٹہ پہن رکھا ہے۔ثناء نے انسٹا پوسٹ میں لکھا “مائیں بہترین ہوتی ہیں، وہ ہمیں پوری محبت اور خالص پن کے ساتھ تیارکرتی ہیں اور پھر ہماری تصاویر کھینچنا پسند کرتی ہیں، یہاں میں نے اپنا پسندیدہ حیدرآبادی کرتا اور کھڑا دوپٹہ پہن رکھا ہے جو میری امی نے سیاتھا”۔اداکارہ نے اپنی والدہ کو بہترین اسٹائلسٹ قراردیتے ہوئے کہا ہم بچپن میں اپنی والدہ سے ہی چمٹے رہنا پسند کرتے ہیں۔

میں اس تصویرمیں تھوڑی اداس ہوں کیونکہ میری تصویر کھینچنے کیلئے امی نے مجھے نیچےاتاردیا تھا جبکہ میں ان کے بازوؤں میں ہی رہنا چاہتی تھی۔ثناء جاوید نے فالوررز کو بتایا کہ وہ کام کے دوران اب بھی اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے اداس ہوجاتی ہیں،انہوں نے لکھا” آئیں اپنی ماؤں کے ساتھ ایسا ہی کریں، جیسا وہ ہمارے بچپن میں کرتی تھیں۔، دعا ہے کہ ہماری خوشی اور صحت کے ساتھ ایک ملین ٹریلین سال جئیں”۔

FOLLOW US