لاہور: پاکستان کی دو لیجنڈری شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، اداکارہ ثمینہ احمد نے منظر صہبائی سے شادی کر لی۔ دونوں لیجنڈری ستارے شوبز میں شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 4 اپریل کو لیجنڈری شوبز ستاروں نے لاہور رمیں نکاح کیا۔ جوڑے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ،لاکھوں صارفین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی نیک تمناہوں کا اظہار کیا، یہ بات بھی قابل غوررہے ثمینہ احمد نے اس سےقبل فریدالدین کے ساتھ شادی کی تھی۔
ثمینہ ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی ماں بھی ہیں ، بعدازاں 1993 میں کچھ وجوہات کی بنا پر علیحدگی اختیار کر لی گئی ۔ جس کے چند برس بعد ہی فلم ساز فریدالدین اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ثمینہ احمد نے بہترین ڈراموں میں اہم کردار ادا کیا ۔ جبکہ منظر صہبائی بھی اپنی بہترین اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں۔ ڈرامہ الف میں کی گئی صہبائی کی اداکاری نے مداحوں کے دل مو لئے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ شادی انتہائی سادگی سے کی گئی۔
واضح رہے اس سے قبل ماضی کی معروف اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی تھی ۔انجمن نے پروڈیوسر وسیم عرف لکی علی کے ساتھ دوسری شادی کی۔ نجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک سے ہوئی تھی جس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئیں تھی جن سے ان کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہوئی مگر 6 سال قبل ان کے شوہر کو لاہور میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ برطانیہ سے واپس لاہور آئیں اور یہاں رہنے لگیں۔ اداکارہ انجمن نے دوسری شادی انتہائی سادگی سے کی ۔ ان کے شوہر وسیم عرف لکی علی پیشے کے اعتبار سے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں۔ انجمن کی شادی کی تصاویر بھی منظرعام پر آئیں جس میں وہ عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔
Samina Ahmed and Manzar Sehbai have got married. pic.twitter.com/JaEWpnSpcY
— Pakistan Chronicle (@PakChronicle_) April 9, 2020









