Thursday February 13, 2025

جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کو تو سب ہی جانتے ہیں مگر کیا آپ نے ٹائیگر کی بہن کو دیکھا ہے ؟ دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سابق اداکار جیکی شیروف نے اپنے دور میں خوب شہرت کمائی اور صف اول کے اداکاروں میں شمار ہوئے تاہم اب ان کا بیٹا ٹائیگر شیروف بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ترقی کی بلندیوں پر پہنچنے کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں تاہم اس تصویر کا دوسرا پہلو بھی ہے جو کہ ان کی بیٹی اور ٹائیگر شیروف کی بہن ہے کیونکہ انہوں

نے اداکاری کی دنیاسے خود کو دور رکھتے ہوئے سکرین کے پیچھے کام کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل بھی کر رہی ہیں . تفصیلات کے مطابق جیکی شیرو ف کی بیٹی ’کرشنا ‘ اپنی بولڈنس کے باعث بھارتی اخبارات کی سرخیوں کا مرکز بنتی رہتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں ، حال ہی میں کرشنا 25 برس کی ہو چکی ہیں اور انہوں نے اس پارٹی کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں تھیں . کرشنا اس وقت میڈیا میں بہت زیادہ آئیں جب انہوں نے اپنی نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جسے لے کر کافی بحث بھی جاری رہی تاہم وہ کہتی ہیں کہ انہیں اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ کئی فلموں میں اداکاری کی پیشکش کو بھی ٹھکرا چکی ہیں .ٹائیگر شیروف نے فلم ’ہیرو پنتی ‘ سے بالی ووڈ میں انٹری ماری اور وہ کافی حد تک کامیاب رہے تاہم ان کو اصل شہرت فلم ’باغی ‘ سے ملی جس کا سیکوئل بھی کچھ ہی دنوں میں ریلیز ہونے جا رہاہے اور وہ اس فلم کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس فلم کو بڑی ’ہٹ ‘قرار دیا جارہاہے . کرشنا نے کیمرے کے پیچھے ہی رہنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے ایک خواجہ سراؤں پر ایک ڈاکو مینٹری بھی بنائی جبکہ وہ منا مائیکل کی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکی ہیں .