Monday January 20, 2025

خلیل الرحمان قمر پاکستان کا اثاثہ ہیں۔۔!! فواد چوہدری کی جگہ اگر میں ہوتی تو مبشر لقمان کے ساتھ کیا کرتی؟ پاکستان پہنچتے ہی حریم شاہ کا پہلا کھڑاک، بہت سارے انکشافات کر ڈالے

لاہور( نیوز ڈیسک) مشہور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے جب ٹک ٹاک استعمال کرنا شروع کیا تو میں نہیں جانتی تھی کہ لوگ میری ویڈیوز کو اتنا پسند کریں گے اور میں پاکستان میں اتنی مشہور ہوجاؤں گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ویب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر میرے 2.3 ملین فالور ہیں، مبشر لقمان اور میرا تنازعہ اس وجہ سے شروع ہوا کہ میں انکے جہاز پر جا کر بیٹھ گئی اور وہاں سے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔بہت سارے پاکستانی یہ نہیں جانتے تھے کہ مبشر لقمان کے پاس جہاز ہے، جس کے بعد ان پر تنقید شروع ہوئی کہ ایک اینکر کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا اور انہوں نےجہاز کیسے بنایا ، فواد چوہدری نے جو مبشر لقمان کو تھپڑ مارا وہ انہوں نے بہت ہی اچھا کیا، میں اگر وہاں ہوتی تو ایک تھپڑ میں بھی لگاتی میں فواد چوہدری کے ساتھ ہوں۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے اگر موقع ملے تو میں مفتی عبد القوی کا تھپڑ لگاؤنگی، میری انکے ساتھ کوئی سیلفی نہیں ہے پتہ نہیں یہ بات کس نے اور کیوں پھیلائی ہے۔ ایک اسلامی بندے کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیئے لیکن انہوں نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ انہوں نے میرے ساتھ سیلفی لی ہے۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری فیملی لائف بہت ہی سادہ ہے، ہم چار بہنیں اور 3 بھائی ہیں، میری فیملی مذہبی اور اسلامی فیملی ہے، صندل خٹک میری بہت اچھی دوست ہے، ہماری دوستی بھی سوشل ایپ کے ذریعے ہی ہوئی تھی، میں نہیں جانتی کہ میرے رابطے اتنے اونچے لیول تک کیسے ہوگئے۔ میں تحریک انصاف کی ووٹر اور سپورٹر ہوں، اس لیے بڑے بڑے لوگوں سے میری ملاقات جلسوں میں ہوتی رہتی تھی، میں قندیل بلوچ والا کوئی بھی کام نہیں کر رہی اس لیے مجھے کبھی ڈر بھی نہیں لگتا،

عورت مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں عورت کو آزادی دینی چاہیئے، لیکن پڑھائی میں ، اس کے ساتھ سختی والا سلوک نہیں ہونی چاہیئے لیکن جو آج کل عورت مارچ ہورہا ہے میں اس قسم کے مارچوں کی حمایت نہیں کرونگی نہ ہی ایسے نعروں کی جو عورت مارچ میں شریک خواتین لگا رہی تھیں، ” میرا جسم میری مرضی”۔ میں پاکستان نہیں چھوڑ سکتی، میں پاکستان پیدا ہوئی ہوں یہ میرا وطن ہے، میرے بارے میں جو غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں میں ان پر کان نہیں دھرتی، میرے بارے میں یہ افواہ پھیلائی گئی کہ مجھے راتوں رات ساؤتھ افریقہ کا ویزہ مل گیا، خیل الرحمان قمر اگر مجھے بہت اچھے لگتے ہیں، وہ پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اگر مجھے کام کرنے کا موقع ملا تو میں انکے ساتھ کام لازمی کرونگی، میں عمران خان کو سپورٹ کرتی ہوں، بلاول میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں، حریم شاہ کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیئے

FOLLOW US