Tuesday November 25, 2025

شوبز کو خیر باد کہنے والے اداکار فیروز خان کا نئے شعبے میں قسم آزمانے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک) شوبز چھوڑ کر مذہبی طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنے والے سابق اداکار فیروز خان نے جلد ملبوسات کا اپنا برانڈ متعارف کروانے کا عندیہ دے دیا۔واضح رہے کہ فیروز خان نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا اوراپنی زندگی مذہبی طریقوں پر گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان دنوں ملبوسات کے اپنے برانڈ پر کام کر رہے ہیں جو کہ جلد لانچ کیا جائے گا۔ فیروز خان کے قریبی دوستوں کا کہناہے کہ وہ ملبوسات کا برانڈ بنانے پر بہت دیر سے کام کررہے تھے ۔