لاہور : تنگدستی کا شکار جاوید کوڈو گیس کا بل زیادہ آنے پر پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق بیماری اور بیروزگاری کے باعث تنگ دستی کا شکار اداکار جاوید کوڈو پر گیس کا بل بم بن کر گرا ہے جس پر وہ اعلیٰ حکام پر پھٹ پڑے۔جاوید کوڈ کا کہنا ہے کہ 37 سال سے شوبز سے وابستہ ہوں اور چار سال سے بیمار پڑا ہوں۔کوئی پرسان حال نہیں اور کئی مہینوں سے گیس کا زیادہ بل بھیجا جا رہا ہے۔ اس ماہ 3600 روپے بل آیا ہے۔جاوید کوڈو نے کہا کہ میری ساری زندگی کسی کو بدعا نہیں دی لیکن آج دل سے بددعا نکل رہی ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمہاری نہیں،اللہ کی ہے۔تمہاری صرف ڈیوٹی لگی ہے۔ جایود کوڈو نے مزید کہا کہ میں بیمار ہوں ،کیا یہ لوگ زیادہ بل بھیج کر بیماری کا انعام دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین کے ساتھ رہ رہا ہوں،کئی ماہ سے گیس کا زیادہ بل آ رہا ہے،کیا یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں؟۔ ۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جلالپورپیروالا میں ایک ایسا واقع پیش آیا ہے جس میں بجلی کا بل زیادہ آنے کی صورت میں ادانہ کر کرنے کی صور ت میں38 سالہ خاتون نے خودکشی کر لی ۔دو بچوں کی ماں نے غربت کی وجہ سے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتو ن کے شوہر کا ام ارشاد احمد ہے جسے 29 ہزار روہے کا دیڈیکشن بل بھیج دیا گیا تھا۔ ارشاد احمد نے سرکاری دفاتر کے بار بار چکر لگائے جس میں اس کا موقف تھا کہ انہیں غلط بل بھیج دیا گیا ہے اور حکام آ کر اس کا میٹر چیک کریں۔متعدد بار چکر لگانے کے بعد بھی ارشاد احمد کی ایک بھی نہ سنی گئی جس کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ و ہ اپنی بیوی کو اس بات پرمنانے کی کوشش کرے گا کہ وہ اپنے زیورات بیچ دے اور و ہ اس رقم سے بل جمع کروا دیں گے۔بیوی کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی جس کے بعد ارشاد احمد اور اس کی بیوی میں تلخی پیدا ہو گئی۔تلخی کی صورت میں خاتون سے پریشر برداشت نہ ہو سکا جس کی وجہ سے اس نے خودکو پھانسی دے دی









