Wednesday January 22, 2025

وینا ملک خلیل الرحمن قمر کے دفاع میں میدان میں آگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکارہ وینا ملک کا ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کا دفاع ، ماروی سرمدکو گینڈا قرار دیدیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر پر عورت کی تضحیک کا الزام عائد کررہے ہیں وہ غور کریں سماجی کارکن ماروی سرمد اور گینڈے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شیئر کئے ۔پہلے ٹویٹ کا معاملہ ابھی تھمہ نہ تھا کہ اداکارہ وینا ملک نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تمام بے غیر ت ایک بے حیاء عورت کے حق میں نکل آئیں ہیں۔واضح رہےنجی نیوز چینل کے ایک لائیو شو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل

الرحمان قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ایک لائیو ٹی وی شو میں تجزیہ نگار اور صحافی ماروی سرمد کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نیو ٹی وی کا وہ کلپ ہزاروں بار شیئر کیا جاچکا ہے جس میں خلیل الرحمن قمر کی گفتگو سنی جاسکتی ہے۔خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے دوران گزشتہ سال پیش کیے گئے نعرے ’’میرا جسم میری مرضی’’ پر شدید تنقید کی تھی جس پر ماروی سرمد نے انہیں جواب دیا۔ یوں تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ ماروی سرمد کہتی ہیں کہ خلیل الرحمٰن قمر نے ان کے ساتھ انتہائی نا مناسب انداز میں بات کی۔ دوران گفتگو تلخ کلامی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب مصنف خلیل الرحمان قمر اپنی بات مکمل کر ہی رہے تھے کہ ماروی سرمد نے ان کی بات کاٹ کر درمیان میں ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا اپنا مخصوص نعرہ لگا دیا۔خلیل الرحمان قمر نے عورت کے آزادی مارچ کی حامی خاتون ماروی سرمد کو ان کے اس رویے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ماروی سرمد نے ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا نعرہ لگایا تو خلیل الرحمان قمر بھڑک اٹھے۔ انہوں نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ اپنا جسم دیکھو جا کے، تھوکتا نہیں ہے کوئی آپ کے جسم پر، تیرے جسم میں ہے کیا؟ اس پر مرضی چلاتا کون ہے؟ بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے، گھٹیا عورت۔ خلیل الرحمان قمر نے کمال کڑواہٹ بھرا لہجہ اپناتے ہوئے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ماروی سرمد کو گھٹیا اور بے حیا عورت قرار دے دیا۔خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کو الو کی پٹھی، بدتمیز اور گھٹیا عورت کہا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ امریکہ میں

تحقیق کر رہی ہے، بے حیائی کی تحقیق کر رہی ہے؟ تیری ایسی کی تیسی، تیرا جسم ہے کیا؟ کوئی تھوکتا تک نہیں اس پر، شکل دیکھ جا کر اپنی۔ خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے، اور اس وقت یہ موضوع ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

FOLLOW US