لاہور(نیوز ڈیسک) کل سے سوشل میڈیا پر ایک نیا محاذ کھلا پڑا ہے، خلیل الرحمان قمر، ماروی سرمد، عورت مارچ۔ اس بحث میں پاکستانیوں کا ایک ایک بچہ ، ایک ایک اینکر ہر کوئی ہی ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر بارے بات کر رہا ہے، کل کے ہی پروگرام نامور اینکر جمیل فاروقی بھی میدان میں آگئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کل کے پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ ’’ قمر صاحب ! بہت غلط کیاآپ نے دانش کو ماردیا، دانش کاکریکٹر آپ کرتےتو بندی کی چھترول پکی تھی. قمر صاحب !آپ نےتو “جسم کی مرضی” والوں کی “کمر” ہی ٹھوک دی ۔اب 8 مارچ کو یوم خواتین پر عورت مارچ کی جگہ شاید “قمری مارچ”ہوا کرےگا اور تمام لبرلز آپ جیسے مرد کے پتلے جلائیں گے ‘‘۔
جمیل فاروقی کے پیغام پر ماروی سرمد بھی میدان بھی میدان آگئی اور پیغام چھوڑا کہ ’’بیٹا، طبیعت ٹھیک ہے آپ کی؟ ‘‘ ماروی سرمد کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ’’آنٹی میں اپنے ماں باپ اور دھرتی ماں کا بیٹا ہی ٹھیک ہوں ، دونوں گزر گئے ہیں ، اس جہان میں میرے لئے آپ کے منہ سے “بیٹا” سن کے ان کی روح ہی نہ کانپ جائے کہیں ، خدارا دوبارہ بیٹا مت کہیئے گا، باقی میری تو طبیعت ٹھیک ہے – آپ اپنی سنائیں – سب ٹھیک ٹھاک ناں ؟‘‘۔