اسلام آباد : رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت حسین نے خلیل الرحمان کو فرعون سے تشبیہ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے ایک لائیو شو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے شو میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد بطور مہمان گفتگو کا حصہ تھے جس میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت ہو رہی تھی۔
جے یو آئی ف کے رہنما اور سینیٹر مولانا فیض محمد بھی بطور مہمان اس گفتگو کا حصہ تھے۔ دوران گفتگو تلخ کلامی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب مصنف خلیل الرحمان قمر اپنی بات مکمل کر ہی رہے تھے کہ ماروی سرمد نے ان کی بات کاٹ کر درمیان میں ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا اپنا مخصوص نعرہ لگا دیا۔
خلیل الرحمان قمر نے عورت کے آزادی مارچ کی حامی خاتون ماروی سرمد کو ان کے اس رویے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
https://youtu.be/dPowg1eecPY
ماروی سرمد نے ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا نعرہ لگایا تو خلیل الرحمان قمر بھڑک اٹھے۔ انہوں نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ اپنا جسم دیکھو جا کے، تھوکتا نہیں ہے کوئی آپ کے جسم پر، تیرے جسم میں ہے کیا؟ اس پر مرضی چلاتا کون ہے؟ بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے، گھٹیا عورت۔ خلیل الرحمان قمر نے کمال کڑواہٹ بھرا لہجہ اپناتے ہوئے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ماروی سرمد کو گھٹیا اور بے حیا عورت قرار دے دیا۔
خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کو الو کی پٹھی، بدتمیز اور گھٹیا عورت کہا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ امریکہ میں تحقیق کر رہی ہے، بے حیائی کی تحقیق کر رہی ہے؟ تیری ایسی کی تیسی، تیرا جسم ہے کیا؟ کوئی تھوکتا تک نہیں اس پر، شکل دیکھ جا کر اپنی۔ خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے، اور اس وقت یہ موضوع ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں خلیل الرحمان قمر کے نامناسب رویے پر تنقید ہو رہی ہے وہاں ان کے حمایتی بھی سرگرم عمل ہیں اور ان کے اس اقدام پر خوب داد دے رہے ہیں۔
اس ساری صورت حال پر رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا ایک قول شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’خلیل الرحمان قمر کا فرعونی انداز دیکھ کر مولائے کائنات سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یہ قول مبارک پھر سامنے آگیا ’’طاقت، دولت، شہرت اور اختیار (یا اقتدار) انسان کو بدلتے نہیں بے نقاب کر دیتے ہیں‘‘۔
خلیل الرحمن قمر کا فرعونی انداز دیکھ کر مولائے کائنات سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یہ قول مبارک پھر سامنے آگیا
“طاقت، دولت، شہرت اور اختیار (یا اقتدار)
انسان کو بدلتے نہیں
بے نقاب کردیتے ہیں@marvisirmed #khalil #marvi #khalilurrehmanqamar— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 4, 2020









