Tuesday November 25, 2025

شوبز انڈسٹری کے ایک اورجوڑے کی راہیں جُدا , اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے باضابطہ طلاق کا اعلان کردیا

کراچی : شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے باضابط طلاق کا اعلان کردیا، اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر معروف اداکار شہروز سبزواری نے پیغام جاری کیا کہ میں نے اور سائرہ نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ یہ بہت ہی مشکل ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ اپنی بیٹی کیلئے بہترین والدین بنیں تاکہ وہ اپنے حصے کا وہ پیار اور عزت حاصل کرپائے جس کی وہ حقدار ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

https://www.instagram.com/p/B9KJyRwjR_n/?utm_source=ig_web_copy_link

دوسری جانب شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ میں نے اور شہروز نے باقاعدہ طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کوشش کرینگے کہ اپنی بیٹی کے لیے اچھے والدین بنیں۔ اںھوں نے بھی میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ انکی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔واضع رہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں کافی دنوں سے گردش کر رہی تھیں۔ لیکن دونوں کی جانب سے ایکی تردید کی جاتی رہی ہے۔ لیکن اب دونوں کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دونوں نے باقاعدہ طلاق کا اعلان کردیا ہے۔