Monday November 25, 2024

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اداکار احسن خان کو کس بڑے عہدے سے نواز دیا گیا؟ مداحوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک) معروف فنکار احسن خان پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بھی بیت الخلا کی حفظانِ صحت کو فروغ دینے کے سفیر کی حیثیت سے شامل ہو گئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب صاف ستھری بیت الخلا حفظانِ صحت کے بارے میں عوام کو تعلیم دینے کے لیے کسی پاکستانی شوبز شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس بارے میں احسن خان کا کہنا ہے کہ حفظانِ صحت کے اصول، ہماری زندگی کا ہر پہلو ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ آج کے زمانے میں ہمیں پہلے ہی آلودگی سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے صفائی خواہ ذاتی ہو یا گھریلو یا پھر عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا ہو، ایک کلیدی حیثیت اِختیار کر چکا ہے۔صفائی نصف ایمان ہے۔ احسن خان نے مزید کہا کہ اِس قدم سے ایک بار پھرصاف جگہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بیت الخلا کی صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر روشنی ڈالی جائے گے، اور ساتھ ہی ایسے علاقوں میں بیت الخلا کی بنیاد رکھی جائیگی، جہاں اس سہولت کا فقدان ہے۔

FOLLOW US