Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز: کہا تھا نا جب آئے گا عمران بنے گا نیا پاکستان.پاکستانیوں کے لیے 10 لاکھ نوکریوں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب میں ہر سال 10لاکھ مواقع روزگار پیدا کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔پنجاب کی شرح نمو 7 سے 7.5کرنے کے لیے صوبائی محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے تمام صوبائی محکموں کو مجموعی جی ڈی پی پر سہ ماہی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ، ہر ماہ ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے ، پنجاب کی پیداوار بڑھانے اور معاشی استحکام کیلیے حکمت عملی تیار کی جائے،

صوبائی محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے ہیں ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پلاننگ اینڈ ڈویلپنٹ بورڈ، ٹیوٹا سمیت حکومتی محکمےمربوط طریقے سے کام کریں ، صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے احداف پورے کیے جائیں ۔پنجاب کی سیکورٹی کے حالات بھی جامع بنائے جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کسی بلا سے ٹکرانے کیلئے تیار ہیں، اس خیال کااظہارانہوں نے ایک شعر کی صورت میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایک بات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک جمہوریت پسندانسان ہیں اور وہ اس لئے جمہوری ہیں کیونکہ دنیا بھر میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جمہوریت کی جتنی بھی بری شکل ہووہ بہرحال باقیوں سے بہتر نظام ہے۔جہاں جہاں جمہوریت اور میرٹ ہے وہاں خوشحالی ہے۔انہوں نے کہا اگر آج ہم دنیا کے سب سے زیادہ خوشحال اور غریب ملکوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ نتیجہ نہیں نکلے گاکہ وہاں وسائل ہیں تووہ اس لئے امیر ہے، بلکہ خوشحالی کی وجہ میرٹ ہے۔

انہوں نے راجہ فاروق حیدر کے مفاہمت سے متعلق اشعار کا جواب بھی شاعری میں دیا،عمران خان نے عدیم ہاشمی کی ایک غزل کا شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ’مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے۔۔۔۔میں سربکف ہوں لڑادے کسی بلا سے مجھے۔۔۔۔‘عمران خان نے اپنی کسی بھی تقریر میں شاید پہلی بار ہی کوئی شعر سنایا ہے، تاہم انہوں نے ایسے شعر کا انتخاب کیا جس میں جوش و ولولہ کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے۔عمران خان کا مزید کہناتھاکہ اگر کوئی میرے گھر سے چوری کرے توکیا میں اس سے دوستی کرلوں؟ انہوں نے کہا میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے تاہم انہیں ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں سے مفاہمت کا نہ کہا جائے۔

FOLLOW US